بہار کے سمستی پور میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں تاجر ہلاک

سمستی پور :بہار میں سمستی پور ضلع کے ودیاپتی نگر تھانہ علاقے کے عالم پور گاؤں میں جرائم پیشہ افراد نے کل رات ایک تاجر کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
پولیس ذرائع نے کے مطابق عالم پور گاؤں کے باشندہ اور تاجر کنہیا سنگھ کل رات پنچایت کمیٹی رکن سبودھ سنگھ کے ساتھ ان کے دروازے پر بیٹھے ہوئے تھے تبھی تین غنڈوںنے حملہ کردیا۔اور کنہیا سنگھ کو گولی مار کر قتل کردیا۔
واقعہ کو انجام دینے کے بعد تمام مجرم فرار ہو گئے۔ذرائع نے بتایا کہ تاجر کے قتل سے مشتعل گاوں والوں نے آج صبح گڑھ سسئی گاؤں کے نزدیک لاش کے ساتھ ودیاپتی نگر۔سرائے رنجن اہم شاہراہ جام کر دی اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کے مطالبہ میںمظاہرہ شروع کر دیا۔پولیس کے سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 5129 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply