کارکے لاری سے ٹکراجانے سے ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد کی موت

کوئمبٹور: (یو این آئی) اس ضلع کے پولاچی۔ادملائی پیل روڈ پر آج ایک کار کے لاری سے ٹکراجانے سے اس میں سوار ایک کنبہ کے پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ مرنے والوںمیں سے دو کی موت تو جائے حادثہ پر ہی ہوگئی جبکہ تین دیگر بری طرح زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ پولاچی میں رہنے والا پیاز کا تاجر نٹراج26ستمبر کو اپنے کنبہ کے ساتھ رامیسورم کی یاترا پر روانہ ہوا تھا۔ جب وہ پولاچی واپس آرہا تھا تو یہ حادثہ پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ نٹراج اور اس کا بیٹا آنندا کرشنن کی، جو کار چلا رہا تھا، موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ بری طرح زخمی ہوئے تھرومروگن، جیہ لکشمی اور سری ندھی نے پولاچی کے سرکاری اسپتال میں دم توڑ دیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ پریہ اور اس کے بچے درشن اور سکتھیا کا یہاں کوئمبٹور میڈیکل کالج میں علاج چل رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 5 of family killed in accident in coimbatore district in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply