مدھیہ پردیش کے برہان پور میں سڑک حادثہ 5ہلاک

برہان پور: مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع میں پیر کی شام میں ایک ٹرک اور ہارویسٹر(فصل کاٹنے کی مشین )کی ٹکر میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق نبولا تھانہ علاقے کی بین ریاستی اچھاپور-اندور شاہراہ پر اسیرگڑھ کے قریب کیلے سے بھرے ایک ٹرک اور ہارویسٹر کی ٹکرمیں ہارویسٹر میں سوار ودیشا ضلع کے گلاب گنج انل کمار، کملیش، دھیرج ، کالورام اور راجستھان کے تھانہ کولاری ضلع کے ٹرک ڈرائیور کمپیوٹر رام کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ٹرک مہاراشٹر کے ساودا سے کیلے لے کر دہلی جا رہا تھا۔ حادثے کے دوران کافی دیر تک ہائی وے پر ٹریفک متاثر رہا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 5 killed in a collision between harvester and truck in burhanpur mp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply