ہماچل پردیش میں بس دریا میں جاگری،45ہلاک

شملہ:ہماچل پردیش کے شملہ ضلع کے نروا شہر میں بدھ کی دوپہر میں ایک بس تونس ندی میں گر گئی جس میں کم از کم 45 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس پرائیویٹ بس میں کم از کم56مسافر سوار تھے۔ شملہ کے ڈپٹی کمشنر روہن چند ٹھاکر نے بتایا کہ یہ بس اتراکھنڈ میں وکاس نگر سے تیونی جارہی تھی کہ اترا کھنڈ۔ہماچل پردیش سرحد پر بہہ رہی تونس ندی میں جا گر ی۔ نیروا کے ایک میڈیکل افسر نے بتایا کہ پولیس اور فائر بریگیڈ محکمہ کے افسر اور میڈیکل ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر راحت کاری وبچاؤ کا کام شروع کردیا ہے۔
حادثہ میں کنڈکٹر بچ گیا۔ اتراکھنڈ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولس (امن و قانون)آر ایس مینا نے کہا کہ کنڈکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے واقعہ کی مکمل تفتیش کی جائے گی۔سیر مور ضلع سے میڈیکل ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں ۔اتراکھنڈ حکومت نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو ایک لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو 50 اور معمولی زخمیوں کو25ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 45 dead after bus falls into tons river in shimla district in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply