سڑی گرمی کی تاب نہ لاکر کیرل ایکسپریس کے4مسافر ہلاک ایک شدید بیمار

جھانسی: شمالی اور وسطی ہند میں گرمی نے ایسا قہر ڈھا رکھا ہے کہ نہ صرف راہ چلتے لوگ اس کا شکار ہو رہے ہیں بلکہ ٹرین میں بھی سفر کرنے والے اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں یا بیمار ہو کر اسپتال داخل کیے جارہے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ کیرل ایکسپریس میں اس وقت پیش آیا جب شدید گرمی کی تاب نہ لا کر اس میں سفر کر رہے 4مسافر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک مسافر کو سخت خراب حالت میں اسپتال میں داخل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق پیر کی شام میں کیرل ایکسپریس میں سفر کررہے مسافروں نے بے چینی کی شکایت کی اور جب تک ٹرین جھانسی پہنچتی ان میں سے چار کی موت واقع ہو چکی تھی۔

جبکہ پانچواں مسافر پر نیم بیہوشی طاری تھی۔ا س کا حلق سوکھا ہوا تھا اور زبان ساتھ نہیں دے رہی تھی وہ بولنا چاہتا تھا لیکن الفاظ ادا نہیں ہو اپا رہے تھے۔ صرف آنکھیں ہی حرکت کر رہی تھیں۔

چاروں کی لاشیں جھانسی ریلوے اسٹیشن پر اتار کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔یہ مسافر آگرہ سے کوئمبتور جا رہے تھے اور ایس8-اورایس 9-میں سفر کر رہے تھے۔یہ پانچوں مسافر اس 68رکنی گروپ کے اراکین تھے جو وارانسی اور آگرہ گھوم کر واپس جا رہے تھے۔

گروپ کے ایک فرد نے بتایا کہ آگرہ سے نکلتے ہی گرمی ناقابل برداشت ہو گئی اور کچھ ساتھیوں نے سانس لینے میں دقت محسوس ہونے کی شکایت کی۔قبل اس کے کہ ہم کوئی مدد حاصل کر پاتے وہ لوگ غش کھا کر گر پڑے۔

ہلاک شدگان کی شناخت 80سالہ بوندر پالنی سیم،69سالہ بال کشن راما سوامی، 71سالہ چینارے اور71سالہ ہی دھیوا نائے کے طور پر کی گئی ہے ۔جبکہ71سالہ سبرایا جھانسی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 4 train passengers on kerala express die due to heat in jhansi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.