فوجی جوان نے چھتیس گڑھ میں ایک12سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی

دانتے واڑہ:یہاں کے ایک تھانہ میں درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ایک فوجی جوان نے مبینہ طور پر ایک12سالہ بچی کی آبرو ریزی کی۔یہ واردات بستر ضلع کے دانتے واڑہ میں ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بچی ایک قبائلی کنبہ کی تھی۔دانتے واڑہ پولس نے معاملہ کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
لیکن ابھی اس ضمن میںاس نے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ پہلی بار اس واردات کے بارے میں مقامی باشندوں نے اطلاع دی۔شورش زدہ خطہ بستر میں متعدد قبائلیوں کا ماؤ باغیوں سے مبینہ ساز باز کے باعث سیکورٹی فورسز سے ٹکراؤرہتا ہے ۔ اور پولس و فوجی جوان خطہ کے باشندوں سے مبینہ طور پر کافی بدسلوکی کرتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 3677 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply