عورتوں کے عالمی دن پر صدر جمہوریہ مکھرجی نے 33 خواتین کو ناری شکتی ایوارڈ سے سرفرازکیا

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر نئی دہلی میں منعقدہ ایک خصوصی جلسہ میں ناری شکتی ایوارڈ 2016 عطا کئے۔ یہ ایوارڈ 33 خواتین کو خواتین کے مقاصد خاص طورسے کمزور اور الگ تھلگ خواتین کے لئے امتیازی خدمات انجام دینے کے لئے دیئے گئے ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت کو عورتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے پرتشدد جرائم پر بہت تشویشہے۔ یہ نہایت تشویشناک بات ہے کہ ہندستان میں عورتیں خودکو اتنا محفوظ محسوس نہیں کرتیں جتنا کرنا چاہئے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر یہ بات دہرانا ضروری ہے کہ ہمارے ملک کی ہر لڑکی اور عورت کو اس با ت کا یقین دلایا جائے کہحکومت ہند ان کو ایسا مناسب ماحول فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے جس میں برابری کے مواقع فراہم ہوں۔
عورت اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ مینکا گاندھی نے ملک کا عورتوں کا اعلی ترین ایوارڈ حاصل کرنے والی خواتین کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ پانے والی ان میں سے ہر خاتون کی کہانی ایک جدوجہد ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 33 unsung sheroes to be awarded nari shakti puraskaar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply