بہار میں چھٹھ پوجاکے دوران ڈوبنے سے 33افرادہلاک ،پانچ لاپتہ

پٹنہ:بہار میں چھٹھ کے تہوار کے دوران الگ الگ حادثات میں آج 33لوگوں کی ڈوب کر موت ہوگئی اور پانچ دیگر لاپتہ ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ پٹنہ اور سمستی پور میں چھ چھ‘ مظفرپور میں پانچ‘ سہرسہ اور پورنیہ میں تین تین ،کٹیہار او ربیگو سرائے میں دو دو ’ مدھے پورا ، ’ سیتا مڑھی‘ بکسر ،مونگیر اور بھاگلپور میں ایک ایک لوگوں کی ڈوب کر موت ہوگئی ہے۔
جب کہ کھگڑیا میں تین اور بکسر میں دو لوگوں کے ڈوب کر مرنے کا خدشہ ہے۔ پٹنہ ضلع کے باڑھ تھانہ علاقہ کے ملاحی گاوں کے نزدیک آج گنگا ندی میں ڈو ب کر دو بچیوں کی موت ہوگئی۔ان میں ایک رینا کماری کی عمرنو برس اور دوسری رنکو کماری کی عمر بھی نو برس تھی۔ اسی تھانہ کے اچنامہ گاوں کے نزدیک بھی گنگا ندی میں ڈوبنے سے آنند کمار (11) کی موت ہوگئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 33 drown during chhath puja rituals in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply