30عورتوں کا ریپ کرنے والا قاتل جے شنکر نے جیل میں کی خودکشی

بنگلور: عورتوں کو اپنی جال میں پھسا کرعصمت دری کرنے کے بعد ان کا قتل کرنے والا ایم جے شنکر نے جیل کے اندر خودکشی کر لی ۔ بنگلور کےقریب اگرہرا جیل میں اس نے شیونگ بلیڈ سے اپنا گلا کاٹ لیا ، تشویش ناک حالت میں اس کو اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔
بتادیں کہ تمل ناڈو اور کرناٹک میں جے شنکر پر 15قتل اور 30ریپ کرنے کا الزام ہے۔ سیریل کلر جے شنکر پر ساؤتھ انڈیا میں فلم بن چکی ہے جس کا نام تھا ’ سائکو شنکر‘ ۔ بتایا جاتا ہے کہ منگل کی صبح بنگلور کے پاس پرپنااگرہرا جیل میں خود کشی کر لیا تھا۔
خودکشی کرنے سے پہلے جے شنکر جیل سے کئی بار بھاگنے کی کوشش کر چکا تھا۔ ضلع انتظامیہ نے سیریل کلر ایم جے شنکر کی موت کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔
جانکاری کے مطابق جیلمیں قیدیوں کا خیال ہے کہ شیونگ کرنے آئے حجام کے بیگ سے جے شنکر نے بلیڈ نکال لیا ہوگا ، اسے شرٹ میں چھپا کر وہ اپنے ساتھ لے گیاہوگا۔ حالانکہ کسی نے بھی اسے اپنا گلا کاٹے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 30 rapes 15 murders 2 escapes serial rapist psycho shankar commits suicide in prison in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment