چرچ میں عبادت کے بعد واپس جانے والی تین خواتین سڑک حادثہ میں ہلاک

حیدرآباد:چرچ میں عبادت کے بعد واپس جانے والی تین خواتین سڑک حادثہ میں ہلاک اور 6شدید زخمی ہوگئیں۔ یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے چیوملہ کی قومی شاہراہ پر آج صبح اس وقت پیش آیا جب سوریا پیٹ میں چرچ میں عبادت کے بعد واپس ہونے والی خواتین کے آٹو کو حیدرآباد سے وجئے واڑہ جارہی پرائیویٹ ٹراویلس کی بس نے ٹکر دے دی۔
اس حادثہ میں دو خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں اور ایک کی علاج کے دوران سوریاپیٹ میں موت ہوگئی۔ 6 شدید زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مرنے والوں کی شناخت پین پہاڑ منڈل کی رہنے والی خواتین کی طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بس ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔(یواین آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 3 women killed in nroad accident while returning from church in hyderabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply