بہارکے اورنگ آباد میں بس اور ٹرک کی ٹکر ،ڈاکٹر سمیت 3 ہلاک

اورنگ آباد:بہار میں اورنگ آباد ضلع کے جمہور تھانہ حلقہ کے چترگوپی گاؤں کے قریب نیشنل ہائی وے نمبر98 پر آج سٹی رائیڈ بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں ڈاکٹر سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ اورنگ آباد شہر سے کچھ لوگ سٹی رائیڈبس پر سوار ہو کر ٹرین پکڑنے کے لئے انوگرہ نارائن روڈ اسٹیشن جا رہے تھے تبھی چترگوپی گاؤں کے قریب مخالف سمت سے تیز رفتار سے آرہے ایک ٹرک سے ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں ڈاکٹر عبداللہ انصاری، محمدسکندر اور پرمود سنگھ کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ تمام ہلاک شدگان اورنگ آباد ضلع کے رہنے والے تھے۔ پولیس نے تباہ گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے۔ زخمیوں کو اورنگ آباد صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا گیاہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 3 killed road accident in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply