اورنگ آباد میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کاآغاز

ممبئی : (ایجنسی)مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کاآغاز دعاکے ساتھ ہوا، جس میں مہاراشٹر سمیت ملک بھر سے کئی لاکھ فرزندان توحید پہنچ چکے ہیں اور ہر طرف سر ہی سر نظر آرہے ہیں۔
ممبئی ،تھانے ،ممبرااور کلیان اطراف کے علاقوں سے کئی لاکھ افراد اورنگ آباد روانہ ہوچکے ہیں، گزشتہ شب ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں بسیں گلی گلی سے روانہ ہوئیں۔اجتماع کے لئے 5 ہزار رضاکار ٹریفک کا نظام بنائے رکھنے کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لوگوں کو اجتماع گاہ تک پہنچے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے اس کے لئے پولس بھی تعاون کر رہی ہے
نماز فجر کے بعداجتماع کی شروعات ہوئی اور پھر تبلیغ سے وابستہ علمائے کرام کے بیانات کاسلسلہ شروع ہوگیا۔جس میں مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات ہر عمل کرنے کی تلقین کی، علاقہ میں قحط سالی اور ملک میں امن وامان کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
نماز کے بعد علماءاور دانشوران نے مختلف مسائل کے حوالہ سے ایک اجلاس کے دوان مشورہ کیا۔ 25 فروری کو نماز کی ادائیگی کے بعد بیانات ہوں گے۔ اجتماع کے آخری دن 26 فروری کو اجتماع کی تقریر کے بعد خصوصی دعا کی جائے گی۔
اجتماع گاہ پر تقریباً ایک کروڑ مربع فٹ کا شامیانہ لگایا گیا ہے۔ اجتماع کا اہم مقصد دنیا بھر میں امن و بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 3 day tableeghi ijtema begins aurangabad witnessed a sea of heads in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply