گجرات کے امریلی ضلع میں آتشزدگی ، کنبہ کے 3بچے زندہ جل کر ہلاک

امریلی:گجرات میں امریلی ضلع کے دھاری تعلقہ کے گیگا سن گاؤں میں کل رات چولہے کی آگ سے جھونپڑے میں آگ لگ گئی جس سے تین بچے جل کر مرگئے۔
پولیس نے آج بتایا ہے کہ مزدور میاں بیوی رات کو کھانے کے بعد اپنی دو بیٹیوں6سالہ سنیتا اور4سالہ دیا اور دو سال کے بیٹے شلیش کو گاؤں کے باہر بنے اپنے جھونپڑے میں سوتا چھوڑکر کھیت میں کام کرنے چلے گئے۔
اسی دوران چولہے میں بچراکھ میں دبی چنگاری سلگتے سلگتے شعلہ بن کر بھڑکنے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے جھونپڑے کو اس نے لپیٹ میں لے لیا۔ جس سے تینوں معصوم جل کر مرگئے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 3 children burnt alive after hut catches fire in gujarat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply