جہیز میں کار کا مطالبہ کرنے والے تین دولہوں کو حوالات کی ہوا کھانا پڑی

بلندشہر:اترپردیش کے گوتم بدھ نگر کے ایک گاؤں میں شادی کرنے گئے تین دولہوں کی جہیز میں کاروں کی مانگ سے برہم دلہن بنی تینوں بہنوں نے شادی کرنے سے انکار ہی نہیں کیا بلکہ پولیس کو اطلاع دے کر تینوں جہیز کے لالچیوں کو حوالات بھجوانے کے ساتھ گاوں والوں نے بارات کو یرغمال بنا لیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گوتم بدھ نگر کے دادری علاقے کے دتاولی میں رہنے والے ٹرک ڈرائیور نے اپنی تینوں بیٹیوں کی شادی بلندشہر میں سکندرآباد علاقے کے راجارام پورمیں رہنے والے دو سگے اور ایک چچا زاد بھائی سے آٹھ مہینہ قبل طے کی تھی۔ طے وقت پر کل رات تینوں دولہا بارات لے کر لڑکی والوں کے دروازے پر پہنچے۔ اسی دوران ایک دولہا کی نظر گھر میں کھڑی کار پر پڑی جس پر وہ بھڑک گیا اور اپنے گلے کی مالا توڑ کر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک تینوں دولہوں کو الگ الگ کار نہیں دی جائے گی تب تک وہ پھیرے نہیں لیں گے۔ اس پر دلہن کی طرف کے لوگ ان سے منت سماجت کرنے لگے لیکن وہ نہیں مانے۔
بعد میں دلہن کی طرف کے لوگوں نے پنچایت بلا کر مسئلہ حل کرنا چاہا اور کافی جدوجہد کے بعد بھی جب دولہا نہیں مانا تب مشتعل دلہن کی طرف کے لوگوںنے بارات کو یرغمال بنا لیا۔ اطلاع ملنے پر دولہن بنی تینوں لڑکیوں نے ایسے لالچی افراد کے ساتھ شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی پولیس کنٹرول روم پر فون کر دیا۔ پولیس نے تینوں دولہوں کو ر حراست میں لے لیا۔ اس درمیان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دادری) پیوش کمار نے بتایا کہ دونوں فریقوں میں صلح کرا دی گئی ہے جس کے تحت دولہوں کی طرف کے لوگوں کے ذریعہ تمام اخراجات کی تلافی ایک مہینہ میں کرنے کا وعدہ پر پولیس نے تینوں دولہوں کو چھوڑدیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 3 brides cancel wedding over car demand in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply