راجستھان میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کے معاملہ میں3گﺅ رکشک گرفتار

جے پور: راجستھان پولیس نے الور ضلع کو بہروڑ میں گائے کی اسمگلنگ کا الزام لگاکر گائے محافظوں کی پٹائی سے ایک شخص کی موت کے معاملہ میں طلبا یونین کے صدر سمیت تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ الور کے پولیس سپرینٹنڈنٹ راہل پرکاش نے یو این آئی کو بتایا کہ پولیس نے کل رات راجکیہ کالج طلبا یونین کے صدر وپن یادو اور کالورام یادو کو گرفتار کرلیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں نامزد چھ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ان چھ ملزمان پر پولیس کی جانب سے پانچ پانچ ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیاتھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں پولیس سرگرمی سے کارروائی کررہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گائے لے جانے والوں نے پولیس کے سامنے کوئی کاغذات پیش نہیں کئے تھے اور نہ ہی ان کے پاس گائیں لے جانے کی اجازت تھی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اس معاملہ میں دونوں فریقوں کی جانب سے درج معاملوں کی ضابطہ کے مطابق کارروائی کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 3 arrested in lynching of 55 year old man by gau rakshaks in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply