ٹو ۔جی اسپیکٹرم گھپلہ کیس میں اے راجا اور کنی موذی سمیت تمام ملزمان بری

نئی دہلی:سابق ٹیلی کوم وزیر اے راجا اور ڈی ایم کے کی ممبر پارلیمنٹ اور تمل ناڈوکے سابق وزیر اعلیٰ و ڈی ایم کے سربراہ کی بیٹی ایم کنی موذی اور15دیگر ہندوستان کے اب تک کے سب سے بڑے ٹیلی کوم اسکینڈل قرار دیے جارہے 2جی اسپیکٹرگھپلے میں الزامات سے بری قرار دے دیےگئے۔
پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے ججوں نے، جو اس معاملہ کی سماعت کر رہے تھے، کہا کہ تفتیشی افسران یہ نہیں ثابت کر سکے کہ مسٹر راجا نے ٹیلی کوم سروسز کے لیے لائسنس حاصل کرنے والی کمپنیوں کے افسران سے ساز باز کر کے رشوت لی تھی جس سے حکومتی خزانے کو1.76لاکھ کروڑ روپے خسارہ ہوا تھا۔
وکیل دفع کے مطابق عدالت نے ایک سطری فیصلہ سنایا ہے۔ اس مقدمہ میں راجا اور موذی کے علاوہ اس وقت کے ٹیلی کوم سکریٹری سدھارتھ بہرووا اور اے راجا کے دور وزارت میں ان کے سکریٹری آر کے چندولیہ بھی ملزم تھے۔
عدالت نے سی بی آئی کی 80ہزار صفحات پر مشتمل فرد جرم کا مطالعہ کرنے اور طویل سماعت کے بعد سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے تین معاملات میں یہ فیصلہ سنایا۔

Title: 2g spectrum scam judgment a raja kanimozhi and 17 others acquitted | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply