جامعہ ملیہ اسلامیہ آر سی اے میں کوچنگ پانے والے 27یو پی ایس سی امتحان میں کامیاب

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ریشی ڈینشیل کوچنگ اکیڈمی میں تربیت پانے والوں میں 27 امیدواروں نے 2016 کی یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان میں سے پانچ آئی اے ایس کے لئے منتخب کئے گئے ہیں اور ایک طالبہ بسما قاضی سمیت دو نے آئی پی ایس میں جگہ بنائی ہے۔ دیگر نے ریونیو، کسٹم، ریلوے اور دیگرمیں اپنا مقام بنایا ہے۔ ان 27 کامیاب امیدواروں میں 9 طالبہ ہیں۔ 160جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے یونیورسٹی کے طلباکی اس بڑی کامیابی پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا ” یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ تندہی اور محنت سے آخر کار کامیابی ملتی ہی ہے۔ ہمارے ان کامیاب طلبا میں سے بہت سے اقتصادی طور پر پسماندہ طبقے سے ہیں اور انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ موقع ملنے اور صحیح سمت ملنے سے وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔“
پروفیسر احمد نے کہا،” یہ کامیابی پانے والوں میں سے کئی طلبا یونیورسٹی کے ہی پڑھے نہیں ہیں بلکہ وہ جامعہ اسکول کے بھی تعلیم یافتہ ہیں۔ انہوں نے اپنے تعلیمی ادارے کا قد بڑھا یاہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلباکی اس بڑی کامیابی سے دیگر طلبابھی حوصلہ ملے گا۔ آئی اے ایس میں 74 واں رینک پانے والے عارف احسان جامعہ اسکول کے تعلیم یافتہ ہیں اور جامعہ سے انہوں نے بی ٹیک کیا ہے۔ عارف نے کہا کہ جب وہ بچے ہی تھے تبھی سے جامعہ نے ان کی زندگی کو نئی شکل دی اور آج وہ یہاں سے ایک نئی منزل کو پہنچے ہیں۔ 26 سالہ سہیل قاسم میر کو 125 ویں رینک ملا ہے۔ انہوں نے جامعہ کے مینجمیٹ مطالعہ مرکز سے ایم بی اے کیا۔ وہ اسی مرکز سے پی ایچ ڈی بھی ہیں۔سہیل نے آئی اے ایس میں آنے کے خواہش مند طلباکے لئے پیغام دیا، ” اگر آپ بڑے خواب دیکھتے ہیں تو آپ اسے سچ بھی کر کے دکھا سکتے ہیں۔
آپ کو صرف خود اعتمادی کی ضرورت ہے۔”سہیل نے ساتھ ہی کہا کہ جامعہ نے انہیں نئے طرح کا ماحول دیا اور وہاں ملے تہذیب کے تبادلے نے ان کی شخصیت اور سوچ کو کافی متاثر کیا۔ آر سی اے نے 2016 کی آئی اے ایس امتحانات کی تیاری کے لئے 700 سے زائد گھنٹے تک تربیت دی جن میں خاص انداز میں لیکچر، گروپ ڈسکشن، ٹیسٹ سریز اورماک انٹرویو شامل ہیں۔ آرسی اے کے ڈائریکٹر ایم اے فاروقی نے کہا کہ لوک امتحانات کے لئے مرکز کی طرف سے دی جارہی تربیت کی مسلسل کامیابی اس محکمہ کے لئے کافی تسلی بخش ہے۔ آرسی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمدطارق نے کامیاب امیدواروں کے روشن مستقبل کی دعا کی اور امید ظاہر کی کہ و احسن طریقے سے ملک کی خدمت کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 27 candidates trained at jamias free coaching centre qualify for upsc civil services 2016 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply