تلنگانہ میں ایک نوجوان ڈاکٹر سے اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا

حیدر آباد:جمعرات کے روزتلنگانہ کے دارالخلافہ حیدر آباد میں مویشیوں کی ایک نوجوان ڈاکٹر کی جلی ہو ئی لاش پائی گئی۔

متوفیہ شمشاد آباد کی رہائشی تھی اور کولورو گاؤں میں مویشیوں کی ڈاکٹر تھی۔بتایا جاتا ہے کہ اسے قومی شاہراہ44کے پل کے نیچے کسی نامعلوم شخص نے زندہ جلا دیا۔

اس کی جلی ہوئی لاش رنگا ریڈی ضلع میں چندن پالی گاؤں سے گذر رہے انڈر پاس کے قریب پائی گئی۔پولس کو فوراً مطلع کیا گیا جو فوری طور پر جائے وقعہ پہنچ گئی۔

یہ خاتون بدھ سے لاپتہ تھی۔ لیکن اس سے قبل اس نے اپنے گھر والوںکو فون کر کے بتایا تھا کہ اس کے ٹو وہیلر کا ٹائر پنکچر ہو گیا ہے۔

بعد میںا س کا فون بند ہو گیا۔ اور ہر کال پر یہی پیغام ملنے لگا کہ آپ جس نمبر سے رابطہ قائم کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی سوئچ آف ہے۔ ایسا پیغام متواتر ملنے پر گھر والوں نے گھبرا کر پولس کو مطلع کیا۔

اس27سالہ ڈاکٹر سے جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی تھی اور اس کے بعد اسے زندہ جلا دیا گیا۔متوفیہ کی مان نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو بھی سرعام زندہ جلایا جائے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حیدر آباد میں ہی 4نومبر کو ایک خاتون ریونیو افسر کو بھی زندہ جلادینے کی واردات ہو چکی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 26 year old hyderabad vet burnt to death in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.