مالیر کوٹلہ کی ایک فیکٹری میں دھماکہ،3ہلاک

مالیر کوٹلہ: پنجاب کے معروف شہر مالیر کوٹلہ کی ایک فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے کم از کم3افراد ہلاک اور 19دیگر زخمی ہو گئے۔ موصول اطلاع کے مطابق سنگرور ضلع کے شہر مالیر کوٹلہ کی اس کاغذ مل میں پیر کے روز ہونے والا یہ دھماکہ ایک بوائلر کے پھٹنے سے ہوا۔
زخمیوں کو مالیر کوٹلہ سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکہ کی خبر ملتے ہی مالیر کوٹلہ کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ(ایس ڈی ایم) اور دیگر پولس اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے اور موقع پرمعائنہ کیا۔تحقیقاتی افسر سنجیو گوئل کے مطابق یہ دھماکہ دو پہر11تا12کے درمیان ہوا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 2 killed 21 injured in boiler blast at malerkotla factory in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply