بنگال میں حصول اراضی کے خلاف مظاہرے میں2ہلاک

کلکتہ:کلکتہ شہر سے متصل بھانگڑ میں حصول اراضی کے خلاف مظاہروں میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر دو ہو گئی۔موصول اطلاع کے مطابقزمین ایکوائر کرنے کے خلاف کسانوں و زمین مالکان کا ا حتجاج اس وقت تشدد میں تبدیل ہوگیا، جب پولس نے سڑک کی ناکہ بندی کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کردیا اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔
واضح رہے کہ بھانگڑ میں گزشتہ ایک ہفتے سے16ایکڑ زراعتی زمین جبراً لینے کے خلاف کمرہٹی، ماچھی، بھنگا ، ٹونا اور پدما پوکھر کے رہائشی احتجاج کررہے ہیں۔ منگل کو گاؤں والوں نے زیر تعمیر پاور پروجیکیٹ کو گھیر لیا اور ان سے علاقہ خالی کرکے چلے جانے کا مطالبہ شروع کردیا۔پولس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے پہلے لاٹھی چارج کیا اور اس کے بعد آنسو گیس بھی چھوڑے۔
مظاہرین نے الزام عاید کیا ہے کہ ریف اور پولس نے علاقے میں دہشت پھیلا دی۔گھروں میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی اور لوگوں سے بد سلوکی کی۔ ماچی بھانگر گاؤں نے رہنے والے ایک شخص نے کہا کہ ریف کے جوانوں نے ہمارے ساتھ مارپیٹ کی ہے یہاں تک کہ خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔ہم اس کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔ ہلاک شدگان کی شناخت مفیض خان اور عالم مولا کے طور پر کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 2 dead at bhagar land agitation families allege firing by tmc cadre in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply