بہار میں باپ کو رسی سے باندھ کربیٹی سے اجتماعی جنسی زیادتی کی ہولناک واردات

نئی دہلی: ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں والد کو یرغمال بنا کر اسی کے سامنے اس کی بیٹی سے اجتماعی جنسی زیادتیکرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

لڑکی کے باپ نے بتایاکہ کودھو باڑی تھانہ علاقے میں پیر کو دیر رات کچھ مقامی افرادنے پانی لینے کے بہانے ان کے گھر کا گیٹ کھلوا یا اور اسکے بعد انہیں یرغمال بناکر گاؤں کے باہر لے گئے اورگاؤں سے باہر لے جاکر ان لوگوں نے پہلے ان کی پٹائی کی اور ا سکے بعد انہیں رسی سے باندھ کر اس کی نظروں کے سامنے ہی اس کی بیٹی کے ساتھ ایک ایک کر کے سب نے ریپ کیا ۔ یہ کنبہ حال ہی میں اس گاؤں میں منتقل ہواتھا۔

مظلوم لڑکی نے بدھ کے روز تھانے پہنچ کر معاملہ درج کرایا ہے ۔ مظلو م لڑکی کے والد نے بتایا کہ سبھی ملزم گاؤں کے ہی رہنے والے ہیں ،اس نے ان کی شناخت فیض،عبدالمنان، کالو، قاسم، تقسیر اور انصار کے طور پر کی ہے ۔ ان میں دو نوجوان بجلی محکمہ میں کام کرتے ہیں ،انہوں نے ہی پانی پینے کے بہانے گھر کا گیٹ کھلوایا تھا۔

معاملہ درج ہونے کے بعد پولس ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتار نہیں ہواہے۔ موقع واردات پر پہنچ کر ایس پی کمار آشیش نے کہا کہ جلد ہی ملزموں کو گرفتار کر لیا جائے گا اور ان کے خلاف اسپیڈ ٹرائیل چلایا جائے گا۔

ایس پی کے مطاق گاؤں والوں نے پہلے تو مظلوم لڑکی اور اس کے والد کو پنچایت کے ذریعہ معاملے کو حل کرنے کے لئے کہا گیا تھا ۔ ایس پی نے کہا معاملہ درج کر لڑکی کو میڈکل جانچ کے لئے اسپتال بھیج دیا گیاہے حالانکہ ابھی تک میڈیکل رپورٹ نہیں آئی ہے لیکن ابتدائی طبی معائنہ سے معاملہ سچ نظر آریا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 19 year old allegedly raped by 6 men in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.