مدھیہ پردیش میںمویشیوں کو غیر قانونی طور پر ذبح کرنے کے لیے لے جاتے ہوئے4گرفتار

اجین: مدھیہ پردیش کے اجین ضلع کی ناگدا پولیس نے غیرقانونی طور پر ذبح کرنے کیلئے 18 مویشیوں کو لے جاتے ہوئے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ناگدا کے اجین روڈ کے بنبنا کے نزدیک ایک ٹرک میں 18 مویشیوں کو ٹھونس ٹھونس کر لے جاتے ہوئے پولیس نے کل امیر، یعقوب، دیپک اور عمران کو گرفتار کیا۔ ٹرک کو ضبط کرکے ان مویشیوں کو چھڑایا گیا۔ پولیس نے چاروں کے خلاف معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 18 buffalos being ferried for slaughter recovered 4 arrested in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply