میگھالیہ سڑک حادثہ میں عبادت کے لیے چرچ جا رہے17 افراد ہلاک53زخمی

شیلانگ:میگھالیہ کے مغربی خاسی ہلس ضلع میں اتوار کو ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر کنکریٹ بیریکیڈ سے ٹکراگیا جس میںٹرک میں سوار 17افراد ہلاک ور 53 دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ نونگ اسٹوئن سے قریب 11کلومیٹر دور نونگ اسپوئنگ گاؤں کے نزدیک اتوار کی صبح آٹھ بج کر 25منٹ پر پیش آیا۔ ٹرک میں70افراد سوار تھے جو ایک مذہبی تقریب میں شرکت کےلئے ایک چرچ جارہے تھے۔
ہلاک شدگان میں9 خواتین اور 3بچے شامل ہیں۔ نونگ ٹنگر نے بتایا کہ زخمیوں کو ضلع کے کچھ اسپتالوں اور شیلانگ کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Title: 17 churchgoers killed over 50 injured as truck overturns in meghalaya | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply