حیدرآباد سے 1698 عازمین حج سعودی عرب روانہ

حیدرآباد :جناب اے کے خان ڈائریکٹر جنرل تلنگانہ اینٹی کرپشن بیوریو نے عازمین حج سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے اس مقدس سفر کے دوران اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ کھانا کم کھائیں ‘پانی و مشروبات کم پئیں‘ اس سے ان کی صحت برقرار رہے گی۔
آج صبح حج ہاؤس حیدرآباد میں عازمین حج کے پانچویں قافلہ کو رخصت کرنے کے موقعہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر اے کے خان نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے عازمین حج کے تئیں نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کاحج اور عبادات قبول ہونے کی دعا کی اور کہا کہ عازمین ملک و قوم اور ریاست کی ترقی‘خوش حالی‘ امن و امان اور سکون کی دعا کریں۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ کھانے پینے سے صحت متاثر ہوسکتی ہے جس سے مناسک کی ادائیگی اور عبادات میں فرق پڑ سکتا ہے۔ جن لوگوں نے پیدل چلنے کی مشق کی ہے ان کو حج کے دوران بڑی مدد مل سکتی ہے۔ مسٹر سید عمر جلیل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود نے عازمین کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صبر وسکون اور اطمینان کے ساتھ مناسک ادا کریں اور معلم کی جانب سے ان کو جو وقت دیا جاتا ہے اس کی پابندی کریں۔
اس سے حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے کہا کہ حج کمیٹی عازمین کی خدمت ‘ مدد اور رہنمائی کے لئے بہترین انتظامات کررہی ہے اور اس معاملہ میں حیدرآبادکو سارے ملک میں پہلا مقام حاصل ہے

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 1698 pilgrims leave for haj pilgrimage from huderabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply