ممبئی کے ریسٹورنٹ میں آتشزدگی ، 15 افراد ہلاک

ممبئی: ممبئی کے کملا ملز کمپاؤنڈ کے موجوج ریسٹورنٹ میں دیر رات آگ لگنے سے کم از کم 15 لوگوں کی موت ہو گئی اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔مرنے والوں میں 12خواتین بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کو الگ الگ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جن میں دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ کنگ ایڈورڈ میموریل ہوسپٹل نے 15لوگوں کے موت کی تصدیق کر دی ہے۔ پولس نے ریسٹورنٹ کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 304کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
فی الحال آگ لگنے کے وجہ کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں مل پائی ہے،آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ کو تقریباً رات ساڑھے 12 بجے کملا ملز کمپاؤنڈ کی موجوج بار اینڈ ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ آگ 30 منٹ کے اندر اندر پورے ریسٹورنٹ میں پھیل گئیتھی۔

Title: 15 dead in massive fire at rooftop pub in central mumbais kamala mills | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply