آسام کے کوکرا جھار شہر میں انتہا پسندوں کی اندھا دھند فائرنگ، 13ہلاک،18زخمی

نئی دہلی:آسام کے کوکرا جھار میں مشتبہ انتہا پسندوں نے ایک بھیڑ بھاڑ والے بازار مین اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں کم ا زکم13افراد ہلاک اور18دیگر زخمی ہو گئے۔
موصول اطلاع کے مطابق بندوق بردار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔یہ واردات جس بازر میں ہوئی وہ ہفتہ واری ہے جس کے باعث خریداروں کی زبردست بھیڑ تھی۔یہ لوگ خریداری میں مصروف تھے کہ انتہا پسندوں کا ایک گروہ کار سے وہاں پہنچا اور اندھا دھند فائرنگ شرو کر دی۔
پولس کے مطابق علاقہ میںگشت لگا رہے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس میں ایک انتہا پسند مارا گیا۔پولس کو اب تک 13لاشیں ملی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 13 killed 18 injured after terrorists open fire in assams kokrajhar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply