پنجاب کے بٹالہ میں پٹاخہ فیکٹری میں آتشزدگی23ہلاک ،متعدد زخمی

گورداس پور: بٹالہ میں بدھ کے روز ایک پٹاخہ فیکٹری میں آتشزدگی سے کم ا زکم 23افراد ہلاک اور متعدد جھلس گئے۔

یہ پٹاخے کل جمعرات کو گورو نانک دیو جی کی شادی کی تقریبات کے موقع پر استعمال کیے جانے تھے۔غیر سرکاری اظلاع کے مطابق اس آتشزدگی میں کم ا زکم23افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

فیکٹری کے ملبہ کے نیچے بھی بہت سے لوگ دبے ہیں لیکن بھاری بھیڑ کے جمع ہوجانے کے باعث انہیں ملبہ کے نیچے سے نکالنا مشکل ہو رہا ہے۔

امرتسرت اور گورداس پور سے ایمبولنسیں اور فائر ٹینڈرز آگ بجھانے اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال لے جانے میں لگ گئیں۔

گورداس پور کے ڈی سی وپل اجول بھی ایس ایس پی اپیندرجیت سنگھ گھمن کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ گئے۔

جائے وقوعہ پر 100سے زائد پولس اہلکار بھی موجود ہیں۔ جو بچاؤ کے کام میں ریسکیو ٹیموں کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 12 killed many injured in indian firecracker factory blas in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.