راجستھان پولس نے گائے اسمگلروں کو گرفتار کر کے50گائیں ضبط کیں

جے پور:راجستھان کے بھرت پور میں چیر موڑ کے نزدیک ہلینا پولس نے گائے کے دس اسمگلروں کو گرفتار کرکے دودھ دینے والی 50 گائیوں کو آزاد کرایا۔ پولس کے ذرائع نے بتایا کہ جانوروں کے یہ اسمگلر ان مویشیوں کو راجستھان کے ٹونک سے اترپردیش کے علی گڑھ میں واقع مذبح خانے لے جارہے تھے۔
گرفتار ملزمان کے نام ساجد خان اور رحیم خاں عرف چٹوا خان اترپردیش، شوائی مادھوپور کے قصبہ وزیرپور کے باشندہ چاندجاٹو، دوسہ میں مہوا قصبہ کے باشندہ شکیل خان، بھساور تھانہ کے سلیم پور گاؤں کے باشندہ جتندر سنگھ، نٹھار گاؤں کے باشندہ سرمن اور گوجر مل کے بچھورگاؤں کے باشندہ سنجے کمار، چھکرواڑہ کلاں کے رہنے والے بھجن لال بتائے گئے ہیں۔ ان اسمگلرں سے ایک منی ٹرک اور چار پک اپ گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 10 cow smugglers arrested in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply