گجرات میں اترپردیش کے3 افراد 54 لاکھ مالیت کے 2000کے نوٹوں کے ساتھ گرفتار

احمد آباد: گجرات کے بناس کانٹھا ضلع میں راجستھان کی سرحد پر واقع امیرگڑھ چیک پوسٹ پر پولیس نے آج اتر پردیش سے آ رہی ایک گاڑی سے 54 لاکھ روپے کی نقد رقم برآمد کرکے اس سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
امیرگڑھ کے پولیس افسر کے وائی قطر نے بتایا کہ پوری نقدرقم 2000 روپے کے نوٹو ں میں (کل 27 بنڈل یا 2700 نوٹ) ہیں۔کار کی تلاشی باقاعدہ تحقیقات کے دوران کی گئی۔ اس میں سوار اتر پردیش کے ہاتھرس کے نوجوان تاجر سچن اور نتن اگروال اور ان کے ڈرائیور منیش کو پکڑ لیا گیا۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں وہ نقد رقم کے بارے میں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے پائے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ احمد آباد میں منعقد ایک صنعتی نمائش میں حصہ لینے جا رہے تھے۔ اس سلسلے میں محکمہ انکم ٹیکس کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ آگے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %da%af%d8%ac%d8%b1%d8%a7%d8%aa %d9%85%db%8c%da%ba %d8%a7%d8%aa%d8%b1%d9%be%d8%b1%d8%af%db%8c%d8%b4 %da%a9%db%923 %d8%a7%d9%81%d8%b1%d8%a7%d8%af 54 %d9%84%d8%a7%da%a9%da%be %d9%85%d8%a7%d9%84%db%8c in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply