وزیر اعظم کا دورہ ایران ماہ رواں کے اواخر میں متوقع

نئی دہلی:معتبر ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اس ماہ کے اواخر میں ایران کا دورہ کر سکتے ہیں۔اگرچہ مغربی ایشیا میں ہندوستان کے رشتوں کو متوازن بنانے کے لیے وزیر اعظم کے دورے کی حتمی تاریخوں کا تعین نہیں کیا گیا ہے لیکن توقع ہے کہ وہ 21اور 23مئی کے درمیان کسی وقت ایران روانہ ہو سکتے ہیں۔وزیر اعظم کے دورے کی راہ ہموار کرنے کے لیے وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر تیل و پٹرولیم دھرمیندر پردھان ایران کا دورہ کر چکے ہیں جہاں انہوں نے وزیر اعظم کے دورے کے ایجندے پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا تھا ۔وزیر اعظم تہران اور چا بہار جانے کے علاوہ ان گیس میدانوں کا بھی دورہ کر سکتے ہیں جو ہند کے مفاد میں ہیں۔اس دورہ کی منصوبہ بندی کرنے والے افسران کے مطابق مسٹر مودی رابطہ، توانائی اور خطہ میں توازن پر مشتمل 3نکاتی ایجنڈے کے ساتھ ایران جائیں گے۔ماہرین کا خیال ہے کہ وزیر اعظم ایران کا دورہ دیر سے کر رہے ہیں۔ ان کے خیال میں وزیر اعظم کو خطہ میں ایران کے بڑھتے کردارف کے پیش نظر سعودی عرب جانے سے پہلے ایران کا دورہ کرنا چاہئے تھا۔ سابق سفیر کے سی سنگھ نے کہا کہ اب یہ وہ ایران نہیں رہا ۔ یہ نیا ایران ہے ، نیا مغربی ایشیا ہے جسے 15سال تک ہندوستان نے نظر انداز کیے رکھا۔لیکن اب نئے اسٹریٹجک ماحول میں یہی رویہ بے مصرف ہو گیا ہے۔کیونکہ پی فائیو پلس ون کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کے بعد امریکہ نے ایران کے لیے ایک بڑا کردار ادا کرنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔

Title: %d9%8fpm modi may visit iran this month | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply