عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ گرفتار، ایک روز کے لیے جیل بھیجے گئے

نئی دہلی: جنسی ہراسانی کے ایک مبینہ ملزم، عام آدمی پارٹی (آپ) کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو پولس گرفتاری کے بعد ایک دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ اوکھلا سے رکن ا سمبلی امانت اللہ کو پولیس نے آج صبح گرفتار کیا تھا۔
امانت اللہ نے ٹوئیٹر پر خود اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس پوچھ گچھ کے سلسلے میں وہ جب سریتا وہار میں پولیس ڈپٹی کمشنر کے دفتر پہنچے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اتنے دنوں سے ان سے پوچھ گچھ چل رہی تھی اور وہ اس میں مکمل تعاون بھی کر رہے تھے لیکن پولیس پر انہیں گرفتار کرنے کا دباؤ بنایا جا رہا تھا۔ پولیس نے بہر حال اس بات سے انکار کیا ہے۔
امانت اللہ نے 18 ستمبر کو پولیس کے سامنے خود سپردگی کی تھی لیکن اس دن پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا تھا لیکن آج جب وہ تھانے پہنچے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
امانت اللہ کے خلاف ان کے سالے کی بیوی کی شکایت پر جنوب مشرقی دہلی کے جامعہ نگر تھانے میں جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکایت گزار نے اپنے شوہر پر جہیز مانگنے اور آپ کے رکن اسمبلی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا دباؤ بنانے کا الزام بھی لگایا ہے۔متاثرہ خاتون کے خاندان نے دہلی پولیس کو اس معاملے سے منسلک ایک سی ڈی اور پین ڈرائیو بھی پولیس کو دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %d8%b9%d8%a7%d9%85 %d8%a2%d8%af%d9%85%db%8c %d9%be%d8%a7%d8%b1%d9%b9%db%8c %da%a9%db%92 %d9%85%d9%85%d8%a8%d8%b1 %d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a8%d9%84%db%8c %d8%a7%d9%85%d8%a7%d9%86%d8%aa %d8%a7%d9%84%d9%84 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply