سپریم کورٹ نے مرکزی بجٹ ملتوی کرنے کی عرضی پر فوری سماعت سے انکار کردیا

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات سے پہلے 18-2017کا عام بجٹ پیش نہ کئے جانے سے متعلق عرضی پر فوری طور پر سماعت سے آج انکار کر دیا۔ چیف جسٹس جگدیش سنگھ کہر نے بجٹ کو ملتوی کئے جانے کی دائر درخواست پر کہا ”ہم اس پر مناسب وقت آنے پر غور کریں گے، لیکن ابھی نہیں۔“
الیکشن کمیشن نے اتر پردیش، پنجاب اور اتراکھنڈ سمیت پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا اعلان بدھ کوکیا ہے۔ ان انتخابات کے لئے پولنگ چار فروری سے آٹھ مارچ کے درمیان کرائی جائے گی۔ نریندر مودی حکومت نے عام بجٹ یکم فروری کو پیش کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں نے عام بجٹ اسمبلی انتخابات کے بعد پیش کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹیوں کا کہنا ہے کہ حکومت ووٹروں کو لبھانے کے لئے بجٹ میں عوام کو متوجہ کرنے والے اعلانات کر سکتی ہے۔
ایڈووکیٹ ایم ایل شرما کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بنچ نے کہا ”اس معاملے میں سماعت فوری طورپر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جب یہ پٹیشن ہمارے سامنے آئے گی تو ہم قانون کے مطابق غور کریں گے۔ جمعرات کو اپوزیشن پارٹیوں نے بجٹ انتخابات کے بعد پیش کئے جانے کے مطالبہ کے ساتھ الیکشن کمیشن کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %d8%b3%d9%be%d8%b1%db%8c%d9%85 %da%a9%d9%88%d8%b1%d9%b9 %d9%86%db%92 %d9%85%d8%b1%da%a9%d8%b2%db%8c %d8%a8%d8%ac%d9%b9 %d9%85%d9%84%d8%aa%d9%88%db%8c %da%a9%d8%b1%d9%86%db%92 %da%a9%db%8c %d8%b9%d8%b1 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply