دہلی میں صفائی ملازمین کا ممبر پارلیمنٹ کے گھر کے باہر دھرنا

نئی دہلی: تنخواہ کے معاملے کے سلسلے میں مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے صفائی اہلکاروں نے آج جھلمل میٹرو اسٹیشن اور علاقے کے ایم پی مہیش گری کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔ تاہم ملازمین کی ہڑتال ختم کرانے کے مقصد سے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اتوار کو 119 کروڑ روپے پیشگی رقم کے طور پر منظور کئے جانے کا اعلان کیا تھا اور بی جے پی کے زیر کنٹرول کارپوریشن پر زور دیا تھا کہ وہ اس رقم کا استعمال سختی کے ساتھ صرف اپنے ملازمین کے زیر التوا تنخواہ کی ادائیگی کے لئے کرے تاکہ انہیں ہڑتال کرنے کی نوبت نہ آئے۔ مسٹر سسودیا دہلی حکومت کے محکمہ خزانہ کی بھی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔
مسٹر سسودیا کا کہنا ہے کہ 119 کروڑ روپے کی یہ رقم ایک ماہ بعد کئے گئے جائزے کے بعد جاری کی جانی تھی، لیکن حکومت نے مشرقی دہلی صفائی اہلکاروں کی تنخواہ کی ادائیگی کے لئے اس پہلے ہی منتقل کرنے کا فیصلہ، تاکہ ہڑتال ختم ہو اور بی جے پی والی کارپوریشن کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کو اجاگر کیا جا سکے۔ صفائی اہلکارتنخواہ کی پیشگی رقم جاری کئے جانے پر بھی ناخوش ہیں اور پوری رقم جاری کرنے کی درخواست پر قائم ہیں۔ آج اسی مطالبہ کے سلسلے میں صفائی اہلکار صبح ہی جھلمل میٹرو اسٹیشن کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہو گئے۔ اس کے بعد انہوں نے مسٹر گری کی رہائش کے سامنے بھی احتجاج کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %d8%af%db%81%d9%84%db%8c %d9%85%db%8c%da%ba %d8%b5%d9%81%d8%a7%d8%a6%db%8c %d9%85%d9%84%d8%a7%d8%b2%d9%85%db%8c%d9%86 %da%a9%d8%a7 %d9%85%d9%85%d8%a8%d8%b1 %d9%be%d8%a7%d8%b1%d9%84%db%8c%d9%85%d9%86 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply