تاج مان سنگھ ہوٹل کی نیلامی کا فیصلہ

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) لٹےئن زون میں واقع ہوٹل تاج مان سنگھ کی نیلامی کی جائے گی۔ نئی دہلی میونسپل کاونسل (این ڈی ایم سی ) کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
کاونسل کے نائب چےئرمین کنور سنگھ تنور نے بتایا کہ آج ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹل کی لیز ختم ہوگئی ہے اس لئے اس کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا۔
مسٹر تنور نے بتایا کہ دو ماہ کے اندر نیلامی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر تنور نے کہا کہ ایشےئن ہوٹلاور کناٹ ہوٹل بھی نیلام کئے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی تاج مان سنگھ کی نیلامی کی منظوری دے چکا ہے۔ تاج مان سنگھ انڈیا گیٹ کے نزدیک 3.78 ایکڑ میں بنا ہوا ہے۔فی الحال یہ ہوٹل ٹاٹا گروپ کے انڈین ہوٹلس کمپنی لمیٹیڈ کے پاس لیز پر ہے۔ یہ ہوٹل دس اکتوبر 1978 کو 33سال کے لئے مذکورہ کمپنی کو لیز پر دیا گیا تھا۔ یہ لیز دس اکتوبر 2011کو ختم ہوگئی تھی۔ اس کے بعد نو مرتبہ اس کی مدت میں توسیع کی گئی۔
پاکستانی سفارتخانہ میں عمران طاہر کی بے عزتی
لندن، ۰۶ ستمبر (یواین ا?ئی) جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر کو پاکستان میں ہونے والی ا?ئندہ سیریز کے لئے برمنگھم میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں نہ صرف ویزا دینے سے انکار کیا گیا بلکہ وہاں انہیں بے عزتی کا بھی احساس ہوا۔
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر اس بات کا انکشاف کیا۔ طاہر ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ ہیں جنہیں پاکستان میں محدود اووروں کی سیریز کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ برمنگھم میں واقع پاکستانی سفارتخانہ میں ویزا لینے کے لئے پہنچے تو وہاں ان کی بے عزتی کی گئی اور ویزا دینے سے انکار کیا گیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم اور ورلڈ الیون کے مابین ۱۲، ۱۳ اور ۱۵ ستمبر کو تین ٹوئنٹی ۲۰ میچون کی بین الاقوامی سیریز کھیلی جانی ہے۔ پاکستانی نڑاد طاہر نے اس پورے واقعہ پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا ” مجھے اور میرے کنبے کو پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے اس وقت بے عزت کرکے باہر بھیج دیا گیا جب میں وہاں عالمی الیون میں کھیلنے کے لئے ویزا کی درخواست دینے گیا تھا۔
پاکستان میں ہی پیدا ہوئے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نے ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں اس پورے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستانی سفارتخانہ میں ہتک عزت کا سامنا کرنا پڑا۔ میں وہاں اپنے کنبے کے ہمراہ ویزا لینے گیا تھا لیکن پانچ گھنٹے کے انتظار کے بعد وہاں کے افسران نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ دفتر بند کرنے کا وقت ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن ابن عباس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ” عباس کی مداخلت کے بعد ہمیں ویزا مل سکا۔لیکن پاکستانی نڑاد ہونے کے باوجود ایک جنوبی افریقی کھلاڑی کے ساتھ ایسابرتاو¿ مایوس کن ہے۔
وزارت داخلہ نے گوری لنکیش معاملے میں کرناٹک سے رپورٹ طلب کی
نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) کرناٹک کی سینئر صحافی گوری لنکیش کے بے رحمانہ قتل کے سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ نے حکومت کرناٹک سے اس معاملے میں رپورٹ مانگی ہے۔
محترمہ لنکیش کا کل ان کے گھر کے نزدیک نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
وزارت داخلہ نے اسے سنگین معاملہ قرار دیتے ہوئے ریاستی حکومت سے محترمہ لنکیش کے قتل کے بارے میں تفصیلی رپورٹ دینے کے لئے کہا ہے۔
وہ جنوبی ہند میں ایک بے خوف اور شدت پسندوں کے خلاف آواز اٹھانے والی صحافی کے طورپر مشہور تھیں۔ وہ کنڑ زبان میں شآئع ہونے والے ہفتہ وار گوری لنکیش پتریکے کی مدیر تھیں۔
اطلاعات و نشریات کی وزیر اسمرتی ایرانی اور وزیر مملکت راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے ان کے قتل کی مذمت کی ہے۔ اہم سیاسی جماعتوں اور صحافیوں کی انجمنوں نیز کئی غیر سرکاری تنظیموں نے بھی اس قتل کی مذمت کی ہے۔ ان سب نے معاملے کی جلد انکوائری کرانے او رقصورواروں کو سزا دئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
جبل پور میں سوائن فلو سے ابھی تک دس اموات
جبل پور،6 ستمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع میں سوائن فلو سے دس مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
ضلع اسپتال کے ذرائع کے مطابق ان میں سے نو مریضوں کی موت گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال میں جب کہ ایک خاتون کی علاج کے دوران موت ناگپور میں ہوئی۔
اس وقت میڈیکل کالج کے مخصوص وارڈ میں سوائن فلو میں مبتلا چھ مریضوں زیر علاج ہے جب کہ چار مریضوں کے سمپل جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج کے سپرنٹنڈنٹ راجیش تیواڑی اور ڈاکٹر دیپک برکڑے سے موصول اطلاع کے مطابق ابھی تک سوائن فلو کے 109 ممکنہ مریض آچکے ہیں۔ جن میں سے 24 کے ٹسٹ مثبت آئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ دیگر اضلاع سے چار مریض نازک حالت میں علاج کے لیے آئے تھے جن کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ جو 34 مریض سوائن فلو میں یقینی طور پر مبتلا پائے گئے تھے ان میں سے پانچ کی موت ہوگئی اور چھ ابھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
جبل پور کی سوائن فلومیں مبتلا ایک خاتون کو علاج کے لیے ناگپور بھیجا گیاتھا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق ضلع میں سوائن فلو میں مبتلا مریضوں کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے۔
گیلانی، میرواعظ اور یاسین ملک کا دہلی میں این آئی اے ہیڈکوارٹرس پر گرفتاری پیش کرنے کا اعلان
سری نگر ، 6 ستمبر (یو ا ین آئی) کشمیری علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے 9 ستمبر کو نئی دہلی میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے ہیڈکوارٹرس پر احتجاجی دھرنے دینے اور گرفتاری پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
میرواعظ اور یاسین ملک نے بدھ کو سری نگر کی تاریخی ومرکزی جامع مسجد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’ہم نے 9 ستمبر کو نئی دہلی جانے اور وہاں احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چونکہ این آئی اے کا بنیادی ہدف مزاحمتی قیادت ہے، اس لئے ہم این آئی اے ہیڈکوارٹرس پر گرفتاری پیش کریں گے‘۔
مسٹر گیلانی جنہیں بدستور اپنے گھر میں نظربند رکھا گیا ہے، نے بذریعہ ٹیلی فون پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ یاسین ملک نے این آئی ے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’تہاڑ جیل کے دروازے کھلے رکھو ، ہم آرہے ہیں‘۔
خیال رہے کہ این آئی اے نے بدھ کی صبح کشمیر اور قومی راجدھانی دہلی میں کم از کم 16 مقامات پر چھاپے مار کر تلاشیاں لیں۔ یہ چھاپہ مار کاروائیاں پاکستان اور دوسرے ممالک سے ہونے والی مبینہ ٹیرر فنڈنگ اور علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے این آئی اے کی جانب سے شروع کردہ تحقیقات کے سلسلے میں انجام دی جارہی ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسی پہلے ہی متعدد علیحدگی پسند لیڈران اور ایک کشمیری تاجر ظہور احمد شاہ وٹالی کی گرفتاری عمل میں لاچکی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %d8%aa%d8%a7%d8%ac %d9%85%d8%a7%d9%86 %d8%b3%d9%86%da%af%da%be %db%81%d9%88%d9%b9%d9%84 %da%a9%db%8c %d9%86%db%8c%d9%84%d8%a7%d9%85%db%8c %da%a9%d8%a7 %d9%81%db%8c%d8%b5%d9%84%db%81 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply