بہار میں ایک مزدور کو اجرت مانگنے پر پیٹ پیٹ کر ہلاک کر ڈالا

آرہ:بہار میں بھوجپور ضلع کے دھنگٹی تھانہ علاقہ کے شوپور گاؤں میں مزدوری مانگنے پر ہوئے تنازعہ کے بعد ایک مزدور کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے تراری تھانہ علاقہ کے گہنوا گاوں میں رہنے والے جوگیش تیواری (40) کچھ عرصہ سے اجے تیواری کے ہاں مزدوری کاکام کررہا تھا۔ مزدوری کو لے کر جوگیش اور اجے کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
جو کافی بڑھ گیا اس کے بعد اجے نے جوگیش کو بے تحاشہ پیٹا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مزدور کوا س بے دردی سے زدو کوب کیا گیا کہ اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
اس سلسلہ میں متعلقہ تھانہ میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ پولس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %d8%a8%db%81%d8%a7%d8%b1 %d9%85%db%8c%da%ba %d8%a7%db%8c%da%a9 %d9%85%d8%b2%d8%af%d9%88%d8%b1 %da%a9%d9%88 %d8%a7%d8%ac%d8%b1%d8%aa %d9%85%d8%a7%d9%86%da%af%d9%86%db%92 %d9%be%d8%b1 %d9%be%db%8c%d9%b9 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply