ایگزٹ پول میںدہلی کی تینوں کارپوریشنوں پر بی جے پی کا راج

نئی دہلی :دہلی کے تینوں بلدیاتی کارپوریشنز کے لئے اتوار کوہو نے والے انتخابات کےِ بعد،جس میں54فیصد ووٹ پڑے،تینوں کارپوریشنوں پر ایک بار پھر بی جے پی کے قبضہ کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔ انتخابی سروے میں بی جے پی کو210تا230 سیٹیں بی جے پی کو جانے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔جبکہ سیٹیں جیتنے کی تعداد کے لحاظ سے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کی ضمانت ضبط قرار دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ خوشگوار اور اتوار ہونے کے باوجودووٹنگ کی رفتار صبح سے ہی کافی سست رہی۔ البتہ کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر لمبی قطاریں بھی دیکھی گئیں۔تینوں کارپوریشنوں کی270 سیٹوںپر ووٹ ڈالے گئے۔ باقی دو وارڈوں پر امیدواروں کی موت ہو جانے کی وجہ سے بعد میں انتخابات ہوں گے۔ اکا دکا بوتھوں پر ای وی ایم میں خرابی کی اطلاع ملی۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل، وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، مرکزی وزیر ہرش وردھن، دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت نے دوپہر ایک بجے سے پہلے ہی ووٹ ڈال دیے تھے۔ریاستی کانگریس صدر اجے ماکن نے راجوری گارڈن میں ووٹ دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %d8%a7%db%8c%da%af%d8%b2%d9%b9 %d9%be%d9%88%d9%84 %d9%85%db%8c%da%ba%d8%af%db%81%d9%84%db%8c %da%a9%db%8c %d8%aa%db%8c%d9%86%d9%88%da%ba %da%a9%d8%a7%d8%b1%d9%be%d9%88%d8%b1%db%8c%d8%b4%d9%86%d9%88 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply