وزیر اعظم مودی نے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ و اسمبلی سے بینک کھاتوں کی تفصیل طلب کر لی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندرمودی نے نوٹ بندی کے مدنظر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کو آٹھ نومبر سے 31دسمبر تک ہونے والے تمام بینک لین دین کی جانکاری پارٹی صدر امت شاہ کودینے کے لئے کہا ہے۔ مسٹر مودی نے بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی یہاں پارلیمنٹ ہاوس کے احاطے میں ہوئی میٹنگ میں یہ ہدایت دی۔ خیال رہے اپوزیشن کا الزام ہے کہ بی جے پی لیڈروں کو نوٹ بندی کی اطلاعپہلے ہی دے دی گئی تھی تاکہ وہ اپنا پیسہ ٹھکانے لگاسکیں۔
پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے آج میٹنگ کے بارے میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مسٹر مودی نے اپوزیشن کے اس الزام کو پوری طرح مسترد کردیا کہ کل لوک سبھا میں پیش انکم ٹیکس ترمیمی بل کالے دھن کو سفید بنانے کی اسکیم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ غریبوں کے فلاح کی منصوبہ بندی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے سبھی سے ملک کو ڈجیٹل اور کیش لیس معیشت بنانے میں تعاون دینے کی اپیل کی ہے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کل انکم ٹیکس قانون 1961 میں ترمیم کے لئے انکم ٹیکس بل (دوسری ترمیم) بل 2016لوک سبھا میں پیش کی تھی جس میں نوٹ بندی کے مدنظر بینکوں میں جمع ہونے والی غیر اعلانیہ آمدنی پر30 فیصد ٹیکس، 10فیصد جرمانہ اور ٹیکس پر 33 فیصد پردھان منتری غریب کلیان محصول کی تجویز پیش کی گئی ہے جو مجموعی طور پر 50فیصد ہوجاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ آمدنی کی 25 فیصدرقم کو بغیر سود کے چار برسوں کے لئے پردھان منتری غریب کلیان اسکیم 2016 میں جمع کرانی ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %c2%acpm asks bjp mps and mlas to furnish details of their bank accounts in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply