دفتر میں کام کے دوران ہر ایک گھنٹے بعد پانچ منٹ آرام ضروری

لندن:آٹھ گھنٹہ تک دفتر میں کام کرنے والے بیشتر لوگ جسمانی طور پر بہت کم سرگرم رہتے ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں ہر سال کم ازکم 90 ہزار لوگوں کی بے وقت موت ہوجاتی ہے۔ سائنس دانوں نے اس جان لیوا بے عملی کے مدنظر صلاح دی ہے کہ کبھی بھی اپنے دفتر میں لگاتار کام نہ کریں اور ہر گھنٹہ کے بعد کم از کم پانچ منٹ کا وقفہ لیں اور تھوڑی چہل قدمی کریں۔
تحقیقاتی جریدے لانس میں شائع رپورٹ کے مطابق 9 سے 5 بجے تک دفتر میں کام کرنے کے طرز زندگی میں ڈھلتے لوگ بیٹھے بیٹھے بغیر حرکت کئے زندگی گذارتے ہیں جس کی وجہ سے وہ کئی ایسی بیماریوں میں گھر جاتے ہیں جن کی وجہ سے ان کی بے وقت موت کا خطرہ کئی گنابڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کی رائے ہے کہ جو لوگ چھ سے آٹھ گھنٹے لگاتار بیٹھ کر کام کرتے ہیں انہیں ہر گھنٹہ کم از کم 5 منٹ کا وقفہ لینا چاہئے اور روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ کسرت کرنی چاہئے۔ تیز چال میں چلنے یا سائیکل چلانا بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
کیمبرج یونیورسٹی کے محققین نے لگاتار 20 سال تک دس لاکھ سے زیادہ لوگوں کے طرز زندگی کا مشاہدہ کرنےکے بعد پایا ہے کہ ہر چھ میں سے ایک موت بے حرکت رہنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے دل کی بیماری، فالج، کینسر، ذیابطیس اور یادداشت کھونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔محققین کے دوران پایا گیا ہے کہ بے حس وحرکت رہ کر آرام دہ زندگی گذارنے والے لوگ مذکورہ بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
اکثر لوگ دفتر میں بیٹھ کر کام کرنے کے بعد جب گھر لوٹتے ہیں تو کم ا زکم تین گھنٹہ ٹی وی دیکھتے ہیں جس سے ان کی صحت اور بگڑ جاتی ہے۔ جسمانی مشقفت نہ کرنے کی وجہ سے ہر سال ہونے والی اموات سگریٹ نوشی اور موٹاپے کی وجہ سے ہونے والی اموات سے کہیں زیادہ ہیں۔سینئر محققین پروفیسر یو اکیلونڈ کا کہنا ہے کہ کئی لوگوں کا پیشہ ایسا ہوتا ہے کہ انہیں میز کرسی پر ہی یا کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر کام کرنا ہوتا ہے اور وہ اسے چھوڑ کر کہیں نہیں جاسکتے۔ ایسے لوگوں کے لئے کام کے درمیان 5 منٹ کا بریک بے حد ضروری ہے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Work for 55 minutes break for 5 minute in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply