ہندوستان میں فضائی آلودگی سے 2016میں5سال سے کم عمر کے سوا لاکھ بچے ہلاک ہوگئے

نئی دہلی: عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے ایک نئے جائزے کے مطابق 2016میں ہندوستان میں فضائی آلودگی کے باعث پانچ سال سے کم عمر کے سوا لاکھ بچے انتقال کر گئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اعداد و شمار کے بعد اوسطاً دیکھا جائے تو دنیا میں فضائی آلودگی سے ہلاک ہونے ہر پانچ بچوں میں ایک ہندوستان کا ہے۔

”فضائی آلودگی اور صحت اطفال: صاف ہوا ‘کے عنوان سے ڈبلیو ایچ او رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھانا بنانے، اجالا کرنے یا گرماہٹ پیدا کرنے کے لیے ایندھن کی شکل میں کوئلہ ،لکری یا تیل جلانے سے گھروں کے اندر ہونے والی فضائی آلودگی سے2016میں ہندوستان میں5سال سے کم عمر کے67ہزار بچوں کی موت ہو چکی ہے۔

جائزے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ2016میں باقی61ہزار کم عمر بچے گاڑیوں اور صنعتی فضلے اور کئی دیگر قسم کے ضررر ساںمادوں سے پیدا ہونے والی گھر کے باہر فضائی آلودگی خاص طور پر پی ایم 2.5کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Who toxic air killed over 1 lakh children in india in 2016 in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply