بھیڑ بھاڑ والی سڑکوں کے قریب رہائش پذیرافراد میں اعصابی مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

لندن: کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ بھاری ٹریفک والی مصروف سڑکوں کے قریب رہتے ہیں ان میں مصروف سڑکوں سے دور رہنے والوں کے مقابلے ڈیمیشیا(اعصابی بیماری) ہونے کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔ لاسیٹ میڈیکل جرنل میں شائع ایک مطالعہ کے مطابق جو لوگ مصروف سڑکوں کے 50 میٹر کے دائرے میں رہتے ہیں ان میں مصروف سڑکوں سے 300 میٹر دور کے دائرے میں رہنے والے لوگوں کے مقابلے 7.0 فیصد تک ڈیمیشیا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ریسرچ میں شامل ماحولیات و پیشہ ورانہ صحت کے ماہر ری کوپس نے بتایا کہ اس تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ فضائی آلودگی کی سانس کے ذریعے ہمارے خون میں آمیزش ہو جاتی ہے جس سے دل سے متعلق بیماری اور شاید ذیابطیس ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اس کا مطالعہ بتاتا ہے کہ فضائی آلودگی ہمارے خون میں گھل کر دماغ تک پہنچ جاتی ہے جس سے اعصابی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ڈیمیشیا ایک قسم کی اعصابی بیماری ہے جس میں دماغ کا خلیہ کو نقصان پہونچتاہے اوریاد داشت سمیت، سوچنے، رویے، سمت اور روزمرہ کے کاموں سے متعلق پریشانی پیدا ہو جاتی ہے۔ اس وجہ سے لوگ غیر فعال ہو جاتے ہیں اور دوسروں پر انحصار بڑھ جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق سال 2015 میں ڈیمیشیا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 4.75 کروڑ تھی جو زندگی متوقع اور اوسط عمر میں اضافے کی وجہ سے مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ریسرچ کے مطابق کینیڈا کے آٹوریو میں 20-25 سال کی عمر کے تقریبا 65 لاکھ لوگوں کے ریکارڈ کا تجزیہ کیا گیا اور پتہ چلا کہ سال 2001 سے 2012 کے درمیان ڈیمییشیا کے تقریبا 243،611 کیس سامنے آئے ہیں۔
اس کے بعد انہوں نے پوسٹل کوڈ کے ذریعے سڑک کنارے رہنے والوں کی معلومات اکٹھی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ جو لوگ مصروف سڑکوں کے 50 سے 100 میٹر کے دائرے میں رہتے ہیں ان میں ڈیمیشیا ہونے کے خطرہ چار فیصد بڑھ جاتا ہے جبکہ جو لوگ مصروف سڑکوں کے 101 سے 200 میٹر کے دائرے میں رہتے ہیں ان میں ڈیمیشیا ہونے کے خطرہ 2.0 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ وہیں مصروف سڑکوں سے 200 میٹر دور رہنے والوں میں یہ خطرہ کم ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے کہا کہ ان کا مطالعہ شہر اور شہر میں موجود آجروں کے کام آ سکتا ہے۔ وہ اب گھنی آبادی والے شہروں میں ٹریفک کے نظام اور فضائی آلودگی کے بارے میں گہرائی سے سوچیں گے کیونکہ شہری آبادی والے علاقوں میں کافی گھنی آبادی ہوتی ہے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: What are the causes of dementia in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply