وٹامن اور منرل کی گولیوں سے قوت مدافعت بڑھتی ہے نہ کمزوری دور ہوتی ہے

نئی دہلی: آج کل ہر چیز میں ملاوٹ پائے جانے کی وجہ سے لوگوں میں بیماریاں بڑھتی ہی جار ہی ہیں، قوت مدافعت کم اور جسمانی کمزوری بڑھتی جارہی ہے ۔ اس کمزوری کو دور کرنے کے لئے لوگ وٹامنز کی گولیوں کا سہارا لیتے ہیں ، لیکن ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ وٹامن اور منرل کی گولیوں سے صحت میں کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق عام طور پر کھانے میں ملنے والے غذائی اجزاء( کیلوری) کی بھرپائی کے لئے لوگ وٹامن اور منرل کی گولیاں لیتے ہیں جس سے صحت میں کوئی خاص فائد ہ نہیں ہوتا ہے۔کناڈا میں سینٹ مائکل اسپتال اور ٹورنٹو یونیورسٹی کے محققین نے ایک تحقیق میں پایا گیاکہ کمی پوری کرنے کے طور پر ملٹی وٹامن ، وٹامن ڈی، کیلشیم اور وٹامن سی سب سے زیادہ لیا جاتا ہے لیکن یہ سب غیر مفید ہیں تاہم ان سے جسم میں کوئی منفی اثرات بھی مرب نہیں ہوتے۔

جرنل آف دی امریکی کالج آف کارڈیولوجی میں شائع اس تحقیق سے وابستہ اہم محقق ڈیوڈ جینکنس نے کہا ” ہم یہ دیکھ کر حیران کن تھے کہ لوگ عام طور پر جو سپلیمنٹس لیتے ہیں اس کے بہت ہی کم مثبت اثرات دیکھنے کو ملتے ہیں۔

جینکنس نے بتایا ” ہماری تحقیق میں یہ پایا گیا کہ اگر آپ ملٹی وٹامن ، ومامن ڈی، کیلشیم یا وٹامن سی لیتے ہیں تو یہ نقصان دہ نہیں ہے۔ حالانکہ اس کا کوئی واضح فائدہ بھی نظر نہیں آتا ہے۔

Title: vitamin supplements offer no health benefits | In Category: صحت  ( health )

Leave a Reply