نوکری سے سبک دوش افراد میں نیند نہ آنے کی بیماری عام لیکن اس کا علاج ممکن:پروفیسر سہیل احمد اعظمی

علی گڑھ:(پریس ریلیز)سابق صدر شعبہ امراض نفسیات اے ایم یو علی گڑھ ڈاکٹر پروفیسر سہیل احمد اعظمی نے میڈیکل کالونی سول لائنس علی گڑھ میں ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوکری سے سبک دوش ہونے کے بعد کچھ افراد نیند نہ آنے یا اچھی نیند نہ آنے کی بیماری میں مبتلا ہو کر پریشان رہتے ہیں ایسا اس لئے ہوتا ہے کہ دن میں ان کی مصروفیت کم ہوجاتی ہے ۔

سبک دوش ہونے کے بعد ان کے روز مرہ کے معمولات میں فرق آتا ہے ایسی حالت میں بہت سے لوگ یا تو ٹی وی کے سامنے وقت گزارتے ہیں یا دن میں سوتے ہیں دن میں سونے کی وجہ سے قدرتی روشنی یعنی سورج کی روشنی میں کم رہنا رات میں نیند نہ آنے کا باعث ہوتا ہے۔نیند نہ آنے کی بیماری کو دور کرنے کے لئے نفسیاتی اور معاشرتی طور پر فعال رہنا بہت ضروری ہے۔

سلیپ ڈائری لکھنے سے یہ بھی معلوم چلتا ہے کہ مریض کی نیند کی مدت اور اس کی کارکردگی کیا ہے۔نیند کی وجوہات میں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ مریض کو نفسیاتی امراض جیسے ایزائیٹی،ڈپریشن وغیرہ تو نہیں ہیںجن کا علاج ضروری ہے لیکن نیند کی گولی کا استعمال کچھ مہینے تک ہی کیا جائے کیونکہ اس کی زیادتی مریض کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ غیرادویاتی اشیاءکا استعمال جسے سلیپ ڈائجن کہا جاتا ہے ان کو اپنانے کے بعد نیندنہ آنے کی بیماری میں فائدہ ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ کچھ امور ایسے ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر نیند نہ آنے کے امراض سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے مثلاً سونے اور جاگنے کا وقت مقرر ہو سونے کے بستر پر تبھی جانا چاہئے جب نیند آئے۔

بستر پر جانے پر اگر بیس منٹ کے دوران نیند نہ آئے تو بستر چھوڑ دینا چاہئے اور جب دوبارا نیند آنے لگے تب بستر پر جانا چاہئے ۔اس کے علاوہ شراب،کافی وغیرہ کا استعمال سونے سے قبل نہیں کرنا چاہئے۔بستر صرف سونے کے لئے استعمال ہو اس پر بیٹھ کر کھانانہ کھایا جائے اور دن میں صرف 30منٹ کی ہی جھپکی لی جائے،بار بار سونے کے پہلے گھڑی دیکھنے سے بچا جائے،دن میں ورزش کی جائے،سونے کی جگہ آرام دہ ہو۔

سونے سے دو گھنٹے پہلے گرم پانی سے نہانا بھی اچھی نیند میں معاون ہوتا ہے۔اچھی نیند صحت کے لئے نہایت ضروری ہے اس لئے اس کے متعلق بیداری بہت ضروری ہے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tips to sleep better after retirement in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News
Tags:
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.