”کئی گھنٹے تک موبائل فون کے استعمال سے لڑکی کی آنکھ میں 500سوراخ ہو گئے‘

نئی دہلی: آج کے دور میں ہم سب روز مرہ کی زندگی میں موبائل فون کا استعمال گھنٹوں تک کرتے ہیں ، کبھی گھنٹے بھرفون کے ساتھ رہا کرتے تھے لیکن اب ایک دو گھنٹے ہی فون کے بنانہیں رہ پاتے ہیں۔ مو بائل فون کی وجہ سے زندگی جتنی آسان ہوئی ہے اتنا ہی ا س سے نقصان بھی ہو رہا ۔

در اصل ،موبائل فون میں بہت سارے ایپس ہونے کی وجہ سے ہم روزانہ گھنٹوں وقت گزارتے ہیں۔ اس کا سیدھا نقصان ہمارے صحت پر ہوتا ہے اور سب سے زیادہ نقصان ہماری آنکھوں کو ہوتا یہ جانتے ہوئے کہ موبائل فون کا استعمال آنکھوں کے لئے کافی نقصان دہ ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ تائیوان میں پیش آیا جو حیران کر دینے والا ہے۔ 25سالہ ایک لڑکی جو موبائل فون کی برائیٹنیس کو فل کر کے دن ۔رات فون کے ساتھ وقت گزارتی تھی ، جس کے نتیجہ میں چین نام کی اس لڑکی کی آنکھیں خراب ہی نہیں ہوئی بلکہ آنکھوں کے کورنیا میں 500سوراخ ہو گئے۔ جی ہاں!تائیوان کی اس لڑکی نے فون کا اتنا استعمال کیا جس سے اس کی آنکھوں کے کورنیا میں کئی سوراخ ہو گئے۔

ورلڈ آف بز کے مطابق یہ لڑکی پیشے سے سیکریٹری ہے جو ہر وقت اپنے فون پر سرگرم رہتی ہے۔ طویل وقت تک موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے بھی وہ اپنے فون کا برئٹنیس فل ہی رکھتی تھیں۔ اسی طرح سے اس نے تقریباً2سال تک فون کا استعمال کیا ۔ دو سال بعد چین کو محسوس ہوا کہ اس کی آنکھوں میں کچھ پریشانی ہے ، انہوںنے کئی ماہرین امراض چشم سے معائنہ کرایا، آئی ڈراپ استعمال کئے، لیکن آنکھوں کی تکلیف دور نہ ہوئی ۔

آہستہ آہستہ درد کے ساتھ آنکھوں میں بلڈ شاٹ ہونے لگا، پھر دیکھنے میں بھی پریشانی ہونے لگی۔ اس کے بعد اس 25سالہ لڑکی نے اسپتال کا رخ کیا ، جہاں ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ ان کی دائیں آنکھ کی کورنیا میں 500سوراخ ہو چکے ہیں، فی الحال اس لڑکی کا علاج جاری ہے۔

بتا دیں کہ آنکھ کی سب سے سامنے والی ٹرانسپیرنٹ پرت کو کورنیا کہتے ہیں، آنکھوں پر گنبد کی شکل کی یہ پرت آنکھوں کو نقطہ نظر کو مرکوز کرتی ہے۔ ڈاکٹرز کا مشورہ ہے کہ اگر آپ رات میں موبائل فون استعمال کر رہے ہیں تو اپنے کمرے کی لائٹ بندنہ کریں ،انہوںنے یہ بھی کہا کہ 300لومینس (Lumens) لائٹ آنکھوں کے لئے نارمل ہے لیکن چین نام کی ا س لڑکی نے 625لومینس پر موبائل فون استعمال کر رہی تھیں جونارمل سے دو گنا تھا۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: This womans phone burned 500 holes into her eyes after being on max brightness in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.