یوگا ہماری روایت اور تہذیب کا ایک اہم حصہ ہے: ڈاکٹر عقیل احمد

نئی دہلی؛(پریس ریلیز)یوگا سے ہم اپنے جسم کو چست درست رکھ سکتے ہیں اور اپنے سارے کام بہتر ڈھنگ سے انجام دے سکتے ہیں۔ یوگا ہماری روایت اور تہذیب کا ایک اہم حصہ ہے۔

ہمیں یوگا کو اپنے روزمرہ کی زندگی کا جزو بنالینا چاہئے۔ یہ باتیں قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر عقیل احمد نے 21 جون کو منائے جانے والے عالمی یوم یوگا کے تناظر میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے صدر دفتر کے باہر منعقدہ ایک دوڑ سے قبل کہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی دوڑ سے ہمیں ایک نئی توانائی حاصل ہوتی ہے۔ ہم سب لوگ اپنی اپنی سطح پر یوگا کو فروغ دیں اور اس طرح کی دوڑ اور یوگا کے تئیں بیداری سے متعلق پروگراموں کا انعقاد کرتے رہیں۔

اس دوڑ میں قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ ڈائرکٹر، ریسرچ آفیسرز، ریسرچ اسسٹنٹ اور کونسل کے دیگر اسٹاف نے بھی شرکت کی ۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: The significance of yoga within indian culture in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News
Tags:
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.