پالک کے استعمال سے ڈپریشن میں کمی واقع ہوتی ہے

نئی دہلی:ویسے تو ہر قسم کی ہری سبزیاں صحت کےلئے کافی مفید ہیں لیکن پالک ایک ایسی سبزی ہے جس میں بے شمار غذائی اجزاءموجود ہیں اس میں وٹامن کے ،وٹامن اے ،میگنیشیم ،فولیٹ ،مینگینز،آئرن ،پوٹاشیم ،وٹامن سی ،وٹامن بی وغیرہ موجود ہے۔اس کے علاوہ یہ سبزی پروٹین ،فاسفورس ،وٹامن ای اور تانبا کا ایک ذریعہ بھی ہے، پالک ہر موسم میں دستیاب رہتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق پالک اور مٹر جیسی سبزیاں کھانے سے بھی ڈپریشن دور بھگایا جا سکتا ہے۔اگر آپ اداس ہیں یا تھکن محسوس کررہے ہیں تو فکر مند ہونے کی کوئی بات ہی نہیں فوراً اپنے کچن میں جائیں اور کوئی مزیدار سی ڈش بنا کر کھائیں اس سے نا صرف آپ کی تھکن اور اداسی دور ہوگی بلکہ آپ کا دھیان بھی بٹ جائیگا۔

ہری ہری سبزیاں یا ہرے پتوں والی غذا جیسے پالک ،مولی ،مٹر یا بند گوبھی کھانے سے ڈپریشن میں کمی واقع ہوتی ہے ۔ نیویارک یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں ڈپریشن اور فولک ایسڈ کے لو لیول کے درمیان گہرا تعلق بتایا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہری سبزیوں میں فولک ایسڈ بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ ڈی این اے سینتھیسس اور خون کے نئے خلیات کی تعمیر میں مددگار ثابت ہوتا ہے جس سے ڈپریشن میں پچاس فیصد کمی واقع ہوتی ہے اس کے علاوہ وٹامن بی سکس کی فراہمی بھی ڈپریشن میں کمی کا باعث ہوتی ہے جس کے لئے کیلا ،چکن ،آلو اور سرخ مرچ کا استعمال بہترین ہے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Spinach the best to beat depression in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply