6 گھنٹے سے کم سونے سے موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

نئی دہلی: کیا آپ جسمانی وزن میں اضافے سے پریشان ہیں تو ہوسکتا ہے کہ اس کی وجہ خوراک نہیں بلکہ نیند کی کمی ہو۔یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو بالغ افراد 6 گھنٹے سے بھی کم سوتے ہیں ان کے موٹے ہونے کا خدشہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ نیندکی کمی آپ کی جسمانی خوبصورتی، مزاج اور صحت ہر چیز پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

تاہم محققین کا کہنا تھا کہ نیند کی کمی سے جسم و ذہن پر طاری ہونے والی تھکاوٹ جسمانی وزن میں اضافے اور بیماریوں کے خلاف جسم میں سرگرم مدافعتی نظام کو کمزور کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 6 گھنٹے سے کم نیند چہرے پر جھریوں کا باعث بنتی ہے اور آنکھوں کے گرد حلقے بھی بدنمائی میں اضافہ کردیتے ہیں مگر زیادہ وقت تک جاگنے کے نتیجے میں جسمانی میٹابولزم کی رفتار سست ہوتی ہے اور کھانا ہضم نہیں ہوپاتا جبکہ آپ مزید کیلیوریز مسلسل جسم کا حصہ بنارہے ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں موٹاپا بڑی خاموشی سے آپ کو شکار کرلیتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ نیند کی کمی سے مردوں میں دل کے دورے یا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ بلڈپریشر میں اضافہ ہوتا ہے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sleep less than 6 hours increases obese in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.