چمڑی پر سرخ دھبوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے

اکثر الرجی ڈرائی اسکن یا ایکنے سے جسم کی چمڑی پر سرخ دھبے یا چکتے پڑجاتے ہیں اور سوجن آجاتی ہے۔ ایسی حالت میں شہد کے لیپ سے کافی راحت مل سکتی ہے اسے نیچرل اینٹی انفلا میٹری دوا مانا جاتا ہے۔
لیکن لو یا دھوپ کی حدت کی وجہ سے سرخ دھبے پڑنے پر اس کا لیپ نہیں لگانا چاہئے ۔ ریڈاسپاٹ ا سکن انفیکشن ، الرجی اور سوجن کے علاوہ لیو کیمیا یعنی بلڈکینسر کا بھی اشارہ ہو سکتا ہے۔ چھوٹی چیچک، خسرہ اور جرمن خسرہ میں بھی چمڑی پر لال چکتے ہو جاتے ہیں ایسے میں ریڈ اسپاٹ پڑنے پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
اس کی علامتیں کچھ ایسی ہوتی ہیں:کھجلی، درد، اسکن ریشہ، چمڑی پر پرت آنا، چمڑی پھولنا، بھوک نہ لگنا ، فلو کے اشارے ، تیز بخار، کنٹھ سوکھا، آ نکھیں لال ہونا، سردی لگنا اور ناک بہنا۔
لیکن لال چکتے کئی سنگین امراض کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں۔ زہریلے کیڑے مکڑوں کے کاٹنے سے بھی ریڈ اسپاٹ ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ لیو کیمیا یعنی بلڈ کینسر اور مینیجائٹس جیسی خطرناک بیماریوں میں بھی جلد پر ریڈ اسپاٹ پڑجاتے ہیں ۔
بلڈ پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث بھی یہ دھبے پڑ جاتے ہیں۔ بچوں کے جسم میں پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجہ سے ریڈا سپاٹ ہو سکتے ہیں ۔ کئی بار اینٹی باڈی بھی پلیٹ لیٹس کی تعداد کم کر دیتی ہے۔ وٹامن بی 12، کی کمی سے آربی سی کا سائز بڑا ہو جاتا ہے اور ہیمو گلوبن کم ہو جاتا ہے۔
وائرل انفیکشن کے باعث ہرپیس بیماری ہونے پر بچے کی چمڑی پر ریڈاسپاٹ پڑ جاتے ہیں یہ بیماری ہر پیس وائرس سے ہوتی ہے۔ سرخ دھبے خسرہ اور چکن پاکس جیسی وائرل بیماریوں کے ابتدائی اشارے ہیں۔
ایلوویرا اور کچے آم: فلو یا لو لگنے سے ریڈ اسکن، جلن اور سوجن ہونے پر ایلوویرا جیل یا کچے آم کو پکا کر اس کے گودے کا لیپ لگانے سے کافی راحت ملتی ہے۔ دن میں آٹھ سے دس گلاس پانی پینے سے چمڑی کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔آپ جو پانی پیتے ہیں وہ نہ صرف آپ کے جسم کو بلکہ آپ کی چمڑی کو بھی تر رکھتا ہے۔ دن میں 8سے 10گلاس پانی پیئں یہ سورج کی حدت اور فلو سے بچائے گا۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Skin disorders causes and treatments in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply