مولی کا پابندی سے استعمال بلڈ پریشر او ر شوگر جیسے امراض کو دور رکھتا ہے

نئی دہلی: سردیوں کے موسم میں اکثر مولی کے پراٹھے ، اچار یہاں تک کہ سلاد میں مولی کھانا بہت پسند کیا جاتا ہے۔ مولی اکثر کھانے کا ذائقہ بڑھانے کا کام کرتی ہے۔ مولی کے کئی فوائد ہیں، مولی نہ صرف صحت کے لئے فائدے مند ہے بلکہ قوت مدافعت کوبڑھانے میں مدد گار ہے۔ اگر ہم روزانہ مولی کو اپنے کھانے میں شامل کریں گے تو کینسر ، ذیابطیس ، بلڈپریشرجیسی کئی بیماریوں سے دور رہیں گے۔
مولی میں بھرپور مقدار میں فولیڈ ایسیڈ ،و ٹامن سی اور اینتھوکائنن پایا جاتا ہے جو جسم میں کینسرکے خلاف قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ مولی جو سو زش نظام کی روکاوٹ کو کم کردیتا ہے ۔مولی میں کافی مقدار میں وٹامن پایا جاتا ہے، جو انفکشن سے سوزش نظام کی حفاظت کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
روزانہ صبح خالی پیٹ مولی کھانے سےشوگر جیسی بیماری سے جلد از جلد چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ اتنا ہی نہیں صبح مولی کھانے سے جسم میں پیلیا جیسی بیماری جسم کو کبھی نہیں چھو سکتی ہیں۔ بواسیر میں کچی مولی کے پتے کی سبزی بنا کر کھانے سے آرام ملتا ہے۔ کھانے کا ہضم نہ ہونا یا کھٹی ڈکاریںآنے پر مولی کافی مفید مانی جاتی ہے۔ مولی کے ایک کپ عرق کو مصری میں ملا کر پینے سے بدہضمی کی ڈکاروں سے نجات مل جاتی ہے۔
کھانے کے طور طریقے میں ردوبدل کی وجہ سے آج کل دانتوں میں پائریا کی شکایت عام ہو چلی ہے۔ پائریا سے پریشان شخص اگر مولی کے رس سے دن میں دو تین بار کلی کررہیں تو اس سے کافی فائدہ ہوگا۔ اگر ہم موٹاپے سے پریشان ہیں اور وزن کم کرنے کے لئے کسرت کرتے ہیں لیکن کوئی سود مند نتیجہ برآمد نہ ہورہا ہو تو مولی کے رس میں لیمو اور نمک ملاکر پینے سے بہت فائدہ ملتا ہے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Radishes good for high bp and diabetes in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply