ڈاکٹر اسپتالوں میں ملازمت پر ذاتی کلینک کھولنے کو ترجیح دیتے ہیں:سروے

نئی دہلی: موٹی تنخواہ اور تمام تر جدید سہولیات ملنے کے باوجود ملک کے تقریباً64 فیصد ڈاکٹر بڑے کارپوریٹ اسپتالوں کے بجائے پرائیوٹ پریکٹس کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ اوہ اپنی صلاحیت کا بھرپور استعمال کرسکیں۔
ڈاکٹروں اور میڈیکل شعبہ کے سلسلے میں کام کرنے والی ایک تنظیم کیوروفائی کے تازہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ سروے کے مطابق زیادہ تر ڈاکٹروں کا یہ خیال ہے کہ بڑے اسپتالوں میں کام کرنا بھلے ہی مالی اعتبار اور پیشے میں استحکام کے لحاظ سے فائدہ مند ہوتا ہو لیکن جہاں تک ذاتی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے اور آگے بڑھنے کے مواقع کے استعمال کا سوال ہے تو پرائیوٹ پریکٹس ہی سب سے بہتر ہے۔
سروے میں شامل ڈاکٹروں میں سے 64 فیصد کی رائے میں پرائیوٹ اسپتال ان کی صلاحیتوں کو دیکھ کر نہیں بلکہ اسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج کے نام پر کتنا آمادہ کرپائیں گے اس خوبی کی بنیاد پر ملازمت پر رکھا جاتا ہے کیوں کہ ایسے اسپتالوں کے لئے صحت خدمات پوری طرح بزنس بن چکی ہے اور پیسہ کمانا ہی ان کا واحد مقصد رہ گیا ہے۔
سروے کے مطابق بیشتر ڈاکٹروں کی رائے میں پرائیوٹ پریکٹس میں اپنی صلاحیت اور ہنر کا مظاہرہ کرنے اور اس کا استعمال کرنے کی پوری آزادی ہوتی ہے۔ کہاں غلطی ہوئی یہ پتہ لگانا بھی آسان ہوتا ہے کیوں کہ ساری ذمہ داری ان کی ہی ہوتی ہے۔ اس سے مستقبل میں غلطیوں کو سدھارنے کی پالیسی بنانے کا موقع ملتا ہے۔(یو این آئی)

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Physicians give preference private practice over salaried employment in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply