پاستا کھانے کی عادت موٹاپے سے محفوظ رکھتی ہے

دہلی:آج کے فاسٹ فوڈ دور میں موٹاپے میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے سینکڑوں علاج اور ٹوٹکوں کے باوجود اس پر قابو نہیں پایا جاتا ،لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ماہرین کی استحقیق سے ، جو سالوں تجربات کے بعد سامنے آئی ہے ، ما انکشاف ہوا ہے کہ پاستا کھانے کی عادت موٹاپے سے محفوظ رکھتی ہے،کیونکہ اس میں اکثر صحت مند اجزاشامل کیے جاتے ہیں،تئیس ہزار افراد پر ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پاستا کھانے سے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے تحقیق کے مطابق یہ غذا توند نکلنے کی روک تھام کے حوالے سے خاص طور پر موثر ثابت ہوسکتی ہے۔
محققین نے بتایا کہ اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ پاستا جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے تاہم یہ درست نہیں با لکل اس سے الٹ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 23ہزار افراد پر کی جانے والی تحقیق سے حاصل کیے جانے والے ڈیٹا کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ پاستا سے لطف اندوز ہونے والے افراد کا جسمانی وزن صحت مند اور کمر پھیلنے کا امکان کم ہوتا ہے۔

Read all Latest health news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from health and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pastas health benefits in Urdu | In Category: صحت Health Urdu News

Leave a Reply